گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے عظیم کار نامہ انجام دے رہے ہیں۔سندس فانڈیشن ان مریضوں اور ضرورت مندوں کیلئے تاریکی میں جگمگاتا ہوا وہ ستارہ ہے جس نے نہ صرف تھیلیسیمیا کے مریض بلکہ سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو بوقت ضرورت خون فراہم کر کے ا انسانیت کے دکھوں کا مداوا کیا ہے ۔ہم سب کا یہ اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم سندس فاونڈیشن کے اس خواب تھیلیسیمیا سے پاک پاکستان کا حصہ بنیں خوش آئند ہے کہ سندس فانڈیشن اس وقت تھیلیسیمیا کے مریضوں کو مفت علاج مہیا کر رہا ہے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا پھول جیسے ان معصوم بچوں کو ایک نئی زندگی بخشتا ہے ۔دکھی انسانیت کی خدمت اور اس مرض پر قابو پانے کے لیے سندس فانڈیشن دن رات کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر سندس فاونڈیشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسابق ایم پی اے حاجی عبدالروئف ، ڈاکٹر کوثر خالد،حاجی انور مہر،سوشل ویلفیئر آفیسر سمیرا اقبال،میاں عتیق، شکیب احمد،انیس جعفری، سوفیہ خاور،ودیگر نے بھی خطاب کیا بعد ازاں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے ہمراہ ایک واک بھی نکالی گئی ۔تقریب کے اختتام پر سندس فاونڈیشن کے چیئرمین سرفراز خان نے کمشنرکے ہمراہ شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔
دکھی انسانیت کی خدمت عظیم کار نامہ ہے : کمشنرگوجرانوالہ
May 09, 2024