گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی) چیمبر آف کامرس کے نائب صدر عادل ندیم کی وفد کے ہمراہ ڈاکٹر ارشاد اللہ کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میڈیکل کالج وٹیچنگ ہسپتال ،چلڈرن ہسپتال اور سول ہسپتال تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔اورنیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ارشاد اللہ گورائیہ کو تینوں اداروں میں تعینات کرنا حکومت پنجاب کا بہترین فیصلہ ہے ۔یقینا ڈاکٹر ارشاد اللہ محنتی ،تجربہ کے حامل اور قابل آفیسر ہیں اپنی بہترین صلاحتوں سے تینوں اداروں کے مسائل نہ صرف حل کریں گے بلکہ ان اداروں کو مزید فعال کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔