حافظ آباد:تھیلیسیمیاکی آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار 

 حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) تھیلیسمیاکی آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر  سندس فائونڈیشن اور پریس کلب کے تعاون سے  سیمنار واک منعقد کی گئی اور بعدازاں بلڈ بینک کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین پریس کلب امجد پرویز چٹھہ نے کی جبکہ مہمانان گرامی میں چیئرمین سندس فائونڈیشن حاجی سرفراز احمد ، سابق ضلع ناظم کرنل ر علی احمد اعوان تھے۔ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے حاجی سرفراز احمد اور کرنل ر علی احمد اعوان نے کہا کہ تھیلیسیمیا ایک موروثی بیماری ہے جس کی وجہ سے معصوم بچے اور انکے والدین ساری زندگی تڑپتے رہتے ہیں جبکہ ان بچوں کی زندگی کا سارا دارومدار خون کے عطیات پر ہے۔ انہوںنے گورنمنٹ سے مطالبہ کیا کہ نکاح فارم میں تھیلسیمیا ٹیسٹ کو لازمی قراردیا جائے ۔ امجد  چٹھہ نے صدارتی خطاب میں کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوںکی شادی کرنے سے قبل تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ ضرور کروائیں۔ان تقریبات میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن