ایمن آباد:گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر کے اعزاز میں تقریب 

 ایمن آباد(نامہ نگار) گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر 2کے ترقی پاکر گورنمنٹ اسلامیہ ہائر سیکنڈری سکول میں بطور پرنسپل مقررہ ہونے والے سینئر ہیڈ ماسٹر ملک نثار احمد اعوان کو انکی 25سالہ شاندار کر دگی کی بنا پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شہریوں اور اساتذرہ کرام کیطرف سے ایک مثالی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں معززین شہر اساتذہ کرام ،پرنسپلز علاقہ بچوں اور انکے والدین نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ ڈی پی آئی محمد مشتاق بھٹی و دیگر نے کہا انکے دور میں ادارہ نے نہ صرف کھویا ہوا وقار بحال کیا بلکہ عمدہ نتائج کے علاوہ بلڈنگ کی تعمیر میں خصوصی دلچسپی اور سب سے بڑھ کر بچوں کے کردار اور اخلاق سنوار نے میں جو کردار ادا کیا علاقہ میں مثال نہیں ملتی ۔

ای پیپر دی نیشن