گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر چادر وچاردیواری کا تقدس پامال کر تے ہوئے گھریلو قیمتی سامان توڑ ڈالا،متاثرہ خاندان نے سی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ،بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات تھانہ پیپلز کالونی کے 11 پولیس ملازمین فریدٹائون کے رہائشی محمد ندیم کے گھر تلاشی لینے کے بہانے مبینہ طور پر چادر وچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے دروازے توڑ کر اندر داخل ہو گئے اسوقت گھر میں صرف خواتین اور بچے موجود تھے ۔شہری کا الزام ہے کہ پولیس اہلکاروں نے اسکی والدہ اور بیوی بچوں کو حراساں، سیف الماریوں کے لاک توڑ کر پچاس ہزار روپے کیش اور موبائل فون نکالنے کیساتھ گھر کا قیمتی سامان، گیراج میں موجود 2 کاروں کے شیشے اور ساڑھے 4لاکھ کا الیکٹرونکس کا سامان بھی توڑ دیا ۔اورگلی میں لگے سی سی ٹی کیمرے توڑکرساتھ لے گئے ۔ خواتین سے انتہائی بدتمیزی اور گالم گلوچ کیا۔ سی پی او سے واقع کا فوری نوٹس لیکران غنڈہ نما پولیس ملازمین کیخلاف قانونی کاروائی اور نقصان کے ازالے کامطالبہ کیا ہے ۔ قانونی کاروائی کیلئے وزیر اعلی پنجاب اور سی پی او کو تحریری درخواستیں بھی دیدی ہیں ۔