وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ قوم اورتاریخ سانحہ نومئی کےکرداروں کوکبھی معاف نہیں کرےگی۔تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ9 مئی محض تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن نہیں، یہ ریاست پر سیاست قربان کرنے اور سیاست کے لئے ریاست پر حملہ کردینے والی دو سوچوں کو الگ الگ کردینے والا دِن ہے۔ ایک طرف وطن پر لہو نچھاور کرنے والے قوم کے عظیم بیٹے، ان کے عظیم اہل خانہ، محب وطن عوام ہیں۔دوسری طرف نفرت کی آگ میں سلگتے وہ کردار ہیں جن کے دِل میں ریاستی مفادات کا کوئی درد نہیں ہے۔شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ قوم اور تاریخ سانحہ نو مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، ایک سال گزر گیا لیکن قوم اور پاکستان اپنے مجرموں کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔وعدہ ہے ارض پاک، عظیم شہدائے، اُن کے ورثااور قوم سے 9 مئی پھر کبھی نہیں۔ ہمیں آگے بڑھنا ہے اور ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، اپنی آنے والی نسلوں کو ایک روشن مستقبل دینا ہے۔
قوم سانحہ9مئی کےکرداروں کوکبھی معاف نہیں کرےگی: وزیراعظم شہبازشریف
May 09, 2024 | 12:07