لاہور ہائی کورٹ کے سیکیورٹی آفیسر نے وکلا کی گاڑیوں کے عدالت میں داخلے پر پابندی لگا دی ،جسٹس انوار الحق کی عدالت کے باہر فریقین آپس میں الجھ پڑے۔پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لے کر سیکیورٹی روم منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق اقدامِ قتل کے کیس کے سلسلے میں پیشی پر آئے فریقین میں جھگڑا ہوا ہے۔دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ کے سیکیورٹی آفیسر نے وکلا کی گاڑیوں کے عدالت میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔سیکیورٹی آفیسر کا کہنا ہے کہ کسی وکیل کی گاڑی لاہور ہائی کورٹ کے اندر پارک نہیں ہو گی۔لاہور ہائی کورٹ میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، پولیس نے ہائی کورٹ کے باہر جی پی او چوک میں واٹر کینن بھی پہنچا دی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز احتجاج کرنے والے وکلا نے لاہور میں اعلی عدلیہ سمیت مختلف عدالتوں اور ملحقہ علاقوں کو میدانِ جنگ میں تبدیل کر دیا تھا۔احتجاج کرنے والے وکلا نے پولیس پر پتھراو کیا تھا جبکہ پولیس کی جانب سے ان پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ کی گئی، واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔جھڑپوں میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جبکہ متعدد وکلا کو گرفتار کیا گیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کی گاڑیوں پر پابندی، سیکیورٹی سخت، پولیس کی بھاری نفری تعینات
May 09, 2024 | 16:28