وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی قیادت میں وفد کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی قیادت میں وفد کی ملاقات ملاقات میں یورپی یونین اور پنجاب حکومت کے مابین باہمی اشتراک کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے یورپی یونین کے جاری اور مجوزہ منصوبوں کو سراہا اور حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اقلیتوں، کمزور کمیونٹیز اور گروپس کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی یقینی بنانے کیلئے حکومتی پالیسی اور اقدامات پر گفتگو کی گئی۔ پنجاب میں یورپی یونین کے اشتراک سے جاری ہیومین ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر بات چیت کی گئی۔ یورپی ممالک کو برآمدات میں اضافہ اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زو ر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈاکٹر رینا کیونکا کو چیف منسٹر پلانٹ فار پاکستان کی کامیاب مہم سے آگاہ کیا ڈاکٹر رینا کیونکا نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مریم نواز شریف کی کاوشوں کو سراہا۔ ماحولیاتی تبدیلی کے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، جامع پالیسی پرکام کررہے ہیں۔ مریم نواز شریف حکومت نے مستقل بنیادوں پر سموگ کنٹرول یونٹ تشکیل دیا ہے۔ مریم نواز شریف کاربن اخراج کو کم کرنے کیلئے پنجاب حکومت ماحول دوست میٹرو بسوں کا منصوبہ شروع کیا ہے۔مریم نواز شریف 5جون سے پنجاب میں پلاسٹک بیگزکے استعمال پر پابندی ہے۔ مریم نواز شریف گاڑیوں سے دھویں کے اخراج کو کم کرنے کیلئے وہیکل انسپیکشن اینڈ سرٹیفیکیشن کا مؤثر اور جدید سسٹم نافذ کیا جا رہا ہے۔ مریم نواز شریف پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی تعلقات مضبوط اور کثیر الجہتی ہیں۔ مریم نواز شریف پنجاب سے یورپی ممالک کوٹیکسٹائل کی برآمدات بڑھانا چاہتے ہیں۔ مریم نواز شریف یورپ کےلئے پنجاب کے عمدہ ترین چاول کی برآمد مزید بڑھا نا چاہتے ہیں۔ مریم نواز شریف ٹیکنالوجی کی منتقلی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لئے یورپی یونین کے اشتراک کار کا خیر مقدم کرینگے ۔مریم نواز شریف اقتصادی تعاون کے فروغ سے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ مریم نواز شریف ون ونڈو آپریشن کے تحت سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات ایک چھت تلے فراہم کی جارہی ہے۔ مریم نواز شریف یورپی یونین جی ایس پی پلس جیسے اقدامات کے ذریعے پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لئے پرعزم ہے۔ ڈاکٹر رینا کیونکا یورپی یونین تجارت اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے ذریعے پاکستان کی معاشی بحالی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ڈاکٹر رینا کیونکا جی ایس پی پیلس ممالک کیلئے ماحولیاتی تحفظ، گڈ گورننس، انسانی حقوق، مزدوروں کے حقوق سے متعلق کنونشنز پر عمل درآمد ضروری ہے: ڈاکٹر رینا کیونکا سینٹر پرویز رشید ، سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب بھی موجود تھیں

ای پیپر دی نیشن