سیاہ باب کے منصوبہ سازوں کے ساتھ ڈیل نہیں ہوسکتی: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ سیاہ باب رقم کرنے والے منصوبہ سازوں کرداروں کے ساتھ نہ سمجھوتہ ہوسکتا ہے نہ ڈیل ہوگی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن رہے گا. دانستہ طور پر شرپسندوں نے شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی کی اور قومی اتحاد کی علامتوں پر حملہ کیا گیا۔آرمی چیف نے کہا کہ پرتشدد اور مذموم کارروائیوں کی وجہ سے دشمنوں کو مذاق اڑانے کا موقع دیا گیا. اب وہی سازشی عناصر ڈھٹائی سے بیانیہ کو توڑ مروڑ کر پیش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے روز وہ معصوم جوان عناصر کے سیاسی مقصد نہیں سمجھ سکے ان کو خواہشات کا ایندھن بنایا. ان ورغلائے لوگوں کو سپریم کورٹ کی ہدایت پر پہلے سے ہی شک کا فائدہ دیا جاچکا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ گھناؤنے منصوبے کے اصل رہنما جو خود کو معصوم کہتے ہیں انہیں اب حساب دینا پڑے گا، ایسے عناصر کے خلاف واضح ثبوت موجود ہیں۔

پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ دشمن قوتیں و سرپرست  پروپیگنڈے کے ذریعے ڈیجیٹل دہشت گردی کررہے ہیں. مسلح افواج اورعوام  کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی  ہے قوم کی حمایت سے ایسی تمام قوتوں کےعزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ فوج کا ہرسپاہی اور افسرکسی دوسری وابستگی سے قطع نظر فرائض کو اولیت دیتا ہے. پاک فوج کا ہر سپاہی اورافسر روزانہ کی بنیاد پر قربانیاں دے رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن