جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ حکومتیں عوام کی نمائندہ نہیں ہیں، ہم عوام کی عزت نفس کا مقدمہ لے کر آئے ہیں۔
پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کارکنوں کا جوش و جذبہ ملین مارچ سے زیادہ ہے، کارکنوں نے ایک بار پھر پیغام دیا ہے جعلی اسمبلی قبول نہیں.