کندھ کوٹ میں کچے کے ڈاکوؤں نے 6 سالہ بچے کو اغوا کرکے زنجیروں سے لٹکا دیا۔ 6 سالہ ایاز پٹھان کا خاندان کوئٹہ سے محنت مزدوری کرنے کے لیے کے لیے آیا تھا ڈاکوؤں نے بچے کو رہا کرنے کے لیے پچاس لاکھ روپے تاوان طلب کیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ زنجیروں سے جکڑا ہوا زارو قطار رو رہا ہے۔ ویڈیو میں مغوی بچہ اپنے ورثا سے اپیل کررہا ہے کہ ڈاکوؤں کو پیسے دے کر میری جان چھڑوائیں۔بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گھوٹکی اور کشمور پولیس ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرنے جارہی ہے۔ایس ایس پی کندھ کوٹ بشیر بروہی کے مطابق بچے کو رونگٹی بیلو گوٹھی میں رکھا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو بہت جلد بازیاب کروانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔