مفکر پاکستان ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کے ایک سو تیتیسویں یوم ولادت کے موقع پر تاریخی بادشاہی مسجد کے سائے تلے مزار اقبال پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستان نیوی کے کمانڈر سنٹرل پنجاب رئیر ایڈمرل سید بشیر احمد نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شاعر مشرق کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ اس سے قبل سٹیشن کمانڈر لاہور کامران احمد خان نے پاکستان رینجرز اور نیوی کے چاق و چوبند دستے کی پریڈ کا معائنہ کیا جس کے بعد نیوی بینڈ کی دھنوں میں نیوی کے چاق وچوبند دستے نے مزار اقبال کے اعزازی گارڈز کی
ذمہ داریاں سنبھال لیں۔