مسلم لیگ نون کےقائد میاں نواز شریف نے کہا ہے حکومت کرپشن اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے کچھ نہیں کررہی۔

Nov 09, 2010 | 18:56

سفیر یاؤ جنگ
ضلع خیرپورمیں مسلم لیگ سندھ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ وہ ملک کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں اور پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال دیکھنا ان کا خواب ہے۔ میاں نواز شریف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کرپشن اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے کچھ نہیں کررہی،امریکہ اورآئی ایم ایف سے مذاکرات پر بھی ہمیں اعتماد میں نہیں لیا جاتا ۔ نواز شریف نے کہا کہ ہم نظریاتی جنگ لڑ رہے ہیں اوراصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
مزیدخبریں