بابر اعوان نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے مطابق مسلم لیگ نون وفاداریاں تبدیل کرنے والے مسلم لیگ ق کے چالیس ایم پی ایز سے دستبردار ہو اور وزیراعلٰی اکیس وزارتوں کے قلمدان اپنے پاس رکھنے کی بجائے وزرا کو اختیارات دیں ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چینی بحران پر قابو پانے میں صوبے ناکام رہے ہیں لیکن وفاق کے پاس باز پُرس کا کوئی طریقہ کار نہیں ، صوبے وفاق کی طرف سے دی گئی چینی مارکیٹ میں لائیں۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ پنجاب میں ناقص حکمرانی کی وجہ سے خود کشیوں کے رجحان میں اضافہ ہوا۔ شہباز شریف کے دوراقتدار میں پنجاب میں ایک ہزار خودکشیاں ہوچکی ہیں، موجودہ حکومت برسر اقتدار رہی تو اجتماعی خودکشیاں شروع ہوسکتی ہیں۔
وفاقی وزیرقانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ شریف برادران دوسروں پر الزامات لگانے کی بجائے گیارہ ممالک میں موجود اپنے اثاثے پاکستان واپس لائیں۔
Nov 09, 2010 | 20:59