وفاقی وزیرسمندرپارپاکستانیز فاروق ستارنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ درآمدی پالیسی میں تبدیلی کرکے نجی شعبے کو چینی درآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔

فاروق ستارنے کہا کہ ملک میں چینی کا بحران مصنوعی ہے جس کے ذمے دارشوگرملزمالکان ہیں، حکومت کاشت کاروں کی حق تلفی کرکے بڑے زمین داروں کو نواز رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے بارہا ای سی سی اورکابینہ کے اجلاس میں نشاندہی کی تھی کہ چینی کی مقامی ضرورت کو مدنظررکھتے ہوئےاپریل سے پہلے چینی درآمد کرلی جائے تاہم اس تجویز پرعمل نہیں ہوا اور ملک بحران کا شکارہوگیا۔ فاروق ستارنے مطالبہ کیا کہ ملک میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرائی جائیں کہ بحران کیسے پیدا ہوا۔ اس سے پہلے مسلم لیگ قاف کے رہنما سینیٹروسیم سجاد نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی اورڈاکٹرعمران فاروق کے قتل پرافسوس کا اظہارکیا۔

ای پیپر دی نیشن