وہ اسلام آباد میں پیپلزمسلم لیگ کے صدراور سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کے ساتھ پریس کانفرنس کررہے تھے۔غلام نبی فائی نے کہا کہ پاک بھارت جامع مذاکرات محض تجارت کے لئے نہیں بلکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہونے چاہیئں، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو مسئلہ کشمیرحل کرانے کے لئے کششیں تیزکرنا ہوں گی، پاکستان امریکہ پرواضح کرے کہ ہماری مشرقی سرحدیں محفوظ نہیں، اس لئے ہم مغربی سرحد کی سیکورٹی کی یقین دہانی نہیں کرا سکتے۔ غلام نبی فائی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کی حمایت پرتمام کشمیریوں کوتشویش ہے، اس موقع پربیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا کہ امریکی صدرباراک اوباما کی جانب سے مسئلہ کشمیرکو ایک عالمی تنازع کہنا حوصلہ افزا بات ہے۔