پشاورکے نواحی علاقے بڈھ بیرمیں جرگے کے دوران فائرنگ سے چارافراد ہلاک اورگیارہ زخمی ہوگئے۔

Nov 09, 2010 | 21:14

سفیر یاؤ جنگ
فائرنگ کا واقعہ کوہاٹ روڈ پرواقع گاؤں مروزئی میں پیش آیا جہاں رازمحمد اورشاہ ولی گروپوں میں اراضی کا تنازع طے کرنے کے لئے جرگہ جاری تھا۔ دونوں گروپوں میں دیرینہ دشمنی چلی آرہی ہے اوروہ مل بیٹھ کرمعاملات حل کرنے کے لئے اکھٹے ہوئے تھے۔ جرگے کے دوران معمولی تکرارپرفریقین کے مابین تلخ کلامی ہوگئی، جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں چارافراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے، فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کوعلاج کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جن میں سے دو کی حالت نازک ہے، زخمیوں میں دوخواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس نے دونوں پارٹیوں کی جانب سے الگ، الگ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
مزیدخبریں