امریکی وزیردفاع رابرٹس گیٹس نے کہا ہے کہ امریکہ دوہزارگیارہ کے بعد بھی اپنی فوجیں عراق میں رکھنے کے کیئے تیارہے لیکن ایسا صرف عراقی حکومت کی درخواست پر کیا جائے گا۔

Nov 09, 2010 | 21:35

سفیر یاؤ جنگ
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رابرٹ گیٹس نے کہا کہ ہم اپنے وعدے کے مطابق آئندہ سال عراق سے فوجیں نکال لیں گے تاہم عراقی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑسکتے اور عراقی حکومت کے کہنے پر فوجیں مزید عرصے کے لئے بھی عراق میں رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عرب اورشمالی افریقہ تک پھیل جانے کے باوجود القاعدہ کا مرکزاب بھی پاک افغان سرحد پرہے۔ان کے خاتمے تک موثرکارروائی جاری رہے گی۔
مزیدخبریں