دبئی میں کرکٹ ورلڈکپ دوہزار گیارہ کے ہنڈرڈ ڈیز کاؤنٹ ڈاؤن کی انوکھی تقریب ہوئی،جس میں کھلاڑیوں نے مچھلیوں کے ساتھ تیراکی کا دلچسپ مظاہرہ کیا۔

Nov 09, 2010 | 21:54

سفیر یاؤ جنگ
ورلڈکپ کاؤنٹ ڈاؤن کی افتتاحی تقریب دبئی کے ایک خوبصورت مچھلی گھر میں ہوئی۔ تقریب کے دوران ورلڈکپ دوہزار گیارہ کی ٹرافی کی رونمائی انوکھے انداز میں کی گئی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے دو فاسٹ باؤلرڈیل سٹین اور ایم مورکل نے ٹرافی کے ہمراہ شارک کی مانند گیارہ میٹر چوڑے ایکویریئم میں غوطہ لگایا تو حاضرین داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ، جنوبی افریقہ اور پاکستان کے سکواڈ کے ارکان سمیت اعلیٰ شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب سترہ فروری دوہزار گیارہ کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہوگی۔
مزیدخبریں