ملک میں چینی کے بحران کی شدت میں کمی نہیں آئی اورمختلف شہروں میں چینی ایک سو دس سے ایک سو تیس روپے فی کلو تک فروخت ہوتی رہی۔

Nov 09, 2010 | 22:03

سفیر یاؤ جنگ
پنجاب میں چینی کا بحران اپنے عروج پرہے، دکاندارچینی کے منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کے نرخوں میں معمولی کمی آئی ہے لیکن رسد اور طلب میں واضح فرق کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت کم نہ ہوسکی جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جن دکانداروں کے پاس چینی موجود ہے وہ چینی ایک سو دس سے ایک سو تیس روپے فی کلو تک فروخت کررہے ہیں اوراحتجاج کی صورت میں چینی دینے سے انکارکردیتے ہیں۔ شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بڑے تو چینی کے بغیر گزارہ کرسکتے ہیں لیکن بچوں کے دودھ کے لئے چینی کی ضرورت سے کنارہ کشی نہیں کی جاسکتی۔ حکومت عام آدمی کی حالت پررحم کرے۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی چینی کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ دکانداروں اورخریداروں کاکہنا ہے کہ ہمیں بتایا جائے کہ چینی کی دستیابی وفاق کی ذمہ داری ہے یاصوبائی حکومت کی
مزیدخبریں