نجی ٹورآپریٹرکے فراڈ کے باعث کراچی کے تین سوافرادحج کی سعادت سے محروم ہوگئے ، متاثرین نے وزیراعظم سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

کراچی میں ایک حج ٹورآپریٹر کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا ۔ متاثرین نے بتایا کہ تین سوافراد کو حج پر لے جانے کے لیے اخراجات کے نام پر تین کروڑ روپے سے زائد حاصل کیے گئے اورعین وقت پر ٹور آپریٹراپنادفتر بند کرکے غائب ہوگیا ہے ،متاثرین میں خواتین بھی شامل تھیں ۔ انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ حج جیسے فریضے کی ادائیگی کے نام پر لوٹ مارکرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ متاثرین کے مطابق فراڈ میں ملوث ٹورآپریٹرکمپنی وفاقی وزیر مذہبی امورکے دست راست ایک عالم دین کی ملکیت ہے جن پر بھروسہ کرتے ہوئے انھوں نے رقم جمع کرائی تھی ۔

ای پیپر دی نیشن