شاعرمشرق علامہ اقبال کا ایک سو چونتیس واں یوم ولادت، مزاراقبال پرگارڈز کی تبدیلی، پاکستان نیوی کے دستے نے گارڈزکی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

مفکرپاکستان ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کے ایک سوچونتیس ویں یوم ولادت کے موقع پرتاریخی بادشاہی مسجد کے سائے تلے مزاراقبال پرایک پروقارتقریب منعقد ہوئی۔ جہاں پاک بحریہ کے چاک وچوبند دستے نے رینجرز کی جگہ مزاراقبال کے گارڈز کے فرائض سنبھالے، تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان نیوی کے کموڈوراظہر نقی تھے جنہوں نے مزاراقبال پرپھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پرشاعرمشرق کوگارڈ آف آنربھی پیش کیا گیا۔جس کے بعد نیوی کے چاق وچوبند دستے نے مزار اقبال کے اعزازی گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

ای پیپر دی نیشن