سترہویں سارک کانفرنس کل سے مالدیپ میں شروع ہورہی ہے۔

ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن برائےعلاقائی تعاون کا سترہ واں اجلاس کل سےمالدیپ میں شروع ہورہا ہے۔ کانفرنس میں شرکت کئےرکن ممالک کے سربراہان اور وزرائےخارجہ مالدیپ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ سارک کے رکن ممالک میں پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، مالدیپ، سری لنکا،بھوٹان، بھارت اور افغانستان شامل ہیں۔ وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کانفرنس میں شرکت کیلئے آج روانہ ہورہے ہیں جبکہ کانفرنس سے قبل آج ان کی بھارتی ہم منصب منموہن سنگھ سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن