کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) سنٹرل جیل خضدار سے جعلی کاغذات پر 11 قیدیوں کی رہائی کا انکشاف ہوا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق رہا کئے گئے قیدیوں میں سے 4 کا تعلق وزیرستان اور 7 کا بلوچستان سے ہے۔ قیدیوں کو جعلی ریلیزآرڈر کے ذریعے رہا کرایا گیا۔ تحقیقات کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد سپرنٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل خضدار کو معطل کردیا گیا۔