کوئٹہ+خضدار (نوائے وقت نیوز+ نیوز ایجنسیاں) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ قلات کے علاقے سوراب میں مکان میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ 2 قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ گوادر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں لکی مروت سے تعلق رکھنے والے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ علی الرحمن اور شاہ عنایت، پسنی ٹاﺅن میں اپنی رہائش گاہ کے باہر ٹیلیفون پر بات کر رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر خود کار اسلحہ سے حملہ کیا۔ علاوہ ازیں خاران بازار کے سبزی منڈی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے حبیب اللہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔علاوہ ازیں خضدار ڈی سی آفس کا اکاﺅنٹنٹ اشرف زہری 3 ماہ بعد بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا۔ ادھر نامعلوم افراد نے لنگ بادینی روڈ پر علی اکبر سے گاڑی چھین لی۔
قلات میں بم دھماکہ، گوادر میں ٹارگٹ کلنگ، 4 افراد جاں بحق
Nov 09, 2012