ڈاکٹر عافیہ کی اپیل مسترد ہونے پر کراچی میں پاسبان کا مظاہرہ

کراچی (سٹاف رپورٹر + لیڈی رپورٹر) کراچی پریس کلب کے باہر امریکی صدر اوباما کی دوبارہ جیت اور امریکی عدالت میں عافیہ کی اپیل مسترد ہونے کے واقعہ پر پاسبان کے تحت ایک انوکھے مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا۔ مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاسبان کراچی کے صدر شیخ محمد شکیل نے امریکی صدر اوباما کو دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایک اور موقع ملا ہے کہ اپنے ملک کی جانب سے کی گئی غلطیوں کو ازالہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار امرےکہ کے صدر اوباما کے اہلخانہ اور امرےکی عوام جشن منارہے ہےں جبکہ عین اسی دن جب امرےکی صدارتی الیکشن ہو رہے تھے پاکستان کی ایک معصوم بیٹی کی 86 سالہ ظالمانہ اور شرمناک سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی۔ علاوہ ازیں فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ عالمی طاقت کی سیاست کا شکار ہوئی ہیں۔ امریکی عدالت کا فیصلہ عالمی قوانین کے منافی ہے۔ حکومت عافیہ کی رہائی کے لئے امریکی حکومت سے مطالبہ کرے اور اپنا وعدہ پورا کرے، فیصلے نے ہمارے عزائم کو مضبوط کیا ہے۔ عافیہ کی رہائی تک پر امن جدوجہد جاری رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...