کراچی(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ( ق )کے جنرل سیکرٹری اور سینٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کو واضح پیغام دے دیا ہے کسی بھی بنیاد پرانتخابات کا التواءقبول نہیں کریں گے، ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ضروری ہے ، کراچی میں قیام امن کے لیے تمام جماعتوں کو کرداراداکرنا چاہئے۔ جمعرات کو کراچی ائیرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سیکریٹری جنرل سینیٹرمشاہد حسین سید نے کہا کہ سیاست میں حلیف ہوں یا حریف ، کچھ اصول ہوتے ہیں جس کے تحت کسی پارٹی میں دراڑ ڈالنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ضروری ہے ، مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ کراچی میں قیام امن کے لیے تمام جماعتوں کو کرداراداکرنا چاہئے۔