مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) اسرائیل امریکہ کے ساتھ انتہائی سردمہری کے تعلقات کیلئے خود کو تیار کر رہا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر اوباما دوبارہ منتخب ہونے کے بعد بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے مٹ رومنی کی حمایت کرنے پر ”جیسے کو تےسے“ والا جواب دیں گے اسرائیل کے بائیں بازو کی جانب جھکاﺅ رکھنے والے اخبار نے لکھا ہے کہ اب اوباما کے پاس یاہو کے ساتھ حساب کتاب برابر کرنے کیلئے 4 سال ہیں کیونکہ یاہو نے مٹ رومنی کی کھل کر حمایت کی، کانگرس کے سامنے ان کا احترام کم کرنے کی کوشش کی۔ ایرانی ایشو پر اوباما کو سبق سکھانے کیلئے کوشاں رہے۔
اوباما، رومنی کی حمایت کرنے پر نیتن یاہو کو سبق سکھائیں گے: مبصرین
Nov 09, 2012