لندن (نوائے وقت نیوز) شادی اور سالگرہ کی تقریب ہو یا کو ئی دوسرا خوشی کاتہوار خاندان کے چند افراد کیمرہ تھام کے ان یاد گار لمحات کو محفوظ کرتے نظر آتے ہیں اور اس مصروفیت کے باعث انھیں تفریح کا بھرپور موقع بھی نہیں ملتا۔ اب ایسے ہی افراد کی آسانی کیلئے بر طانوی آرٹسٹ نے ایک ایسا رو بوٹک کیمرہ متعارف کر وایا ہے جو کسی بھی انسانی مدد کے بغیر ہی آٹومیٹک نظام کے تحت خو د فو ٹو گرافی کر تا ہے۔