سیکرٹری ماحولیات پنجاب سعید واہلہ انتقال کر گئے، شہباز شریف کا اظہار افسوس

Nov 09, 2012

لاہور (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ماحولیات پنجاب سعید احمد واہلہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، مرحوم کی عمر 55 سال تھی 2 سال سے سیکرٹری ماحولیات کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے، گذشتہ روز دفتر سے اپنے گھر کے لئے نکلے ہی تھے کہ راستے میں دل کا دورہ پڑا فوری طور پر سروسز ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکے، مرحوم کمشنر گوجرانوالہ، ڈی سی او فیصل آباد، پاکپتن اور ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، چیف سیکرٹری پنجاب ناصر محمود کھوسہ نے سعید اقبال واہلہ کی وفات کو بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے ان کے لواحقین کو صبر کی تلقین کی ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے سیکرٹری ماحولیات سعید واہلہ کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک فرض شناس اور دیانتدار آفیسر تھے۔

مزیدخبریں