نوجوان فرسودہ نظام کے خاتمے‘ حقیقی تبدیلی کیلے آگے آئیں: حمزہ شہباز

Nov 09, 2012

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لےگ (ن) نوجوانوں کو علم وہنر سے آراستہ کرکے ملک مےں حقےقی تبدےلی لانے کے لئے کوشاں ہے۔ ملک کے مستقبل کا فےصلہ نوجوان کرےں گے۔ وہ آئندہ الےکشن مےں ووٹ کا حق اپنے روشن مستقبل اور پاکستان کی بقاءکے لئے اس ارادے کے ساتھ استعمال کرےں کہ پاکستان کو خوشحال بنانا ہے، صنعتوں کا پہےہ رواں دواں رکھناہے اورکرپشن کا خاتمہ کرنا ہے۔ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے قوم کے نوجوانوں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں لہذا وہ فرسودہ نظام کے خاتمے اور ملک میں حقیقی تبدیلی کی منزل کے حصول کیلئے آگے بڑھیں۔ ےہ بات انہوں نے زرعی ےونےورسٹی فےصل آباد مےں طلباءوطالبات مےں لےپ ٹاپ اور پنجاب ےوتھ انٹرن شپ پروگرام کے تقررنامے تقسےم کرنے کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ارکان قومی اسمبلی چودھری عابد شےر علی، چودھری عاصم نذےر اور بےگم خالدہ منصور اور دےگر مسلم لےگی رہنماﺅں کے علاوہ وائس چانسلر زرعی ےونےورسٹی ڈاکٹر اقرار احمد خاں، وائس چانسلر جی سی ےونےورسٹی ڈاکٹر ذاکر حسےن، ڈوےژنل کمشنر طاہر حسےن اور قائم مقام ڈی سی او وحےد اختر انصاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ حمزہ شہبازشرےف نے کہا کہ وزےراعلیٰ شہبازشرےف مستقبل کے معماروں کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے انہےں جدےد علوم وفنون کے مےدان مےں بے شمار سہولتےں فراہم کررہے ہےں۔ دانش سکولوں کا قےام، پنجاب انڈوومنٹ فنڈز سے مستحق ذہےن طالب علموں کی اعلیٰ تعلےم، باصلاحےت طلباءوطالبات مےں مفت لےپ ٹاپ کی تقسےم اور پنجاب ےوتھ انٹرن شپ پروگرام کے ذرےعے ماہانہ دس ہزار روپے اعزازےہ کی فراہمی ےوتھ ڈوےلپمنٹ پروگرام کا حصہ ہےں۔ نوازشرےف کے دور حکومت مےں اےٹمی قوت کی حےثےت سے پاکستان تےزی سے ترقی کررہا تھا اور لوڈشےڈنگ کا نام ونشان بھی نہےں تھا بلکہ ہم بجلی پڑوسی ممالک کو فروخت کرنے کی پوزےشن مےں تھے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ مےں ضائع کئے جانے والے 10۔ارب ڈالر اگر نوجوان کو تعلےم ےافتہ اور ہنر مند بنانے پر خرچ کئے جاتے تو آج ملک کی تقدےر سنورجاتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت بھی ناامےد نہےں ہےں۔ پاکستان کے پاس اڑھائی سو ارب ڈالر کے سونے، تانبے، کوئلے اور دےگر معدنےات کے ذخائر موجود ہےں لےکن ملک کو باصلاحےت اور دےانتدار قےادت کی ضرورت ہے جس کے لئے نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پی آئی اے، سٹےل ملز، رےلوے، رےنٹل پاور پراجےکٹ اور دےگر وفاقی اداروں مےں اربوں روپے کرپشن کے گٹر مےں جارہے ہےں۔ اگر ےہی وسائل ےوتھ ڈوےلپمنٹ پر خرچ کئے جاتے تو آج ملک کو مختلف بحرانوں کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ مسلم لےگ (ن)کی قےادت عوامی خدمت کے مےدان مےں جس مشن کی تکمےل کی ٹھان لےتی ہے تو ان مقاصد کے حصول کے بغےرہم چےن سے نہےں بےٹھتے۔ عدلےہ کی بحالی کے لئے کےا گےالانگ مارچ اس کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب مےں 73ہزار اےکڑ اراضی زرعی گرےجوےٹس مےں تقسےم کی گئی ہے تاکہ وہ سائنس وٹےکنالوجی کے علوم کو بروئے کار لا کر اپنے پاﺅں پر کھڑاہوسکےں۔ اسی طرح دےہی نوجوانوں کوہر ٹرےکٹر پردو لاکھ روپے کی سبسڈی کے تحت 20ہزار گرےن ٹرےکٹرز فراہم کئے جا رہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ےوتھ فےسٹول کے مختلف اےونٹس مےں گےارہ ورلڈ رےکارڈ اس امرکی غمازی ہے کہ پاکستانی قوم مےں صلاحےتوں کی کمی نہےں، قومی ترقی کے مےدان مےں مزےد بہت کچھ کےا جاسکتا ہے۔ انہوں نے لےپ ٹاپ اور انٹرن شپ پروگرام کے تقرر نامے حاصل کرنے والے طلباءوطالبات کو مبارکباد دےتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی وخوشحالی کے لئے قوم کے نوجوانوں سے بڑی امےدےں وابستہ ہےں۔ اس موقع پر لےپ ٹاپ اور انٹرن شپ پروگرام کے تقررنامے حاصل کرنے والے طلباءوطالبات کے نمائندہ نوجوانوں محمد سہےل اور سمےرا اصغر نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ےوتھ ڈوےلپمنٹ کے لئے وزےر اعلیٰ شہباز شرےف کی پالےسےوں پر اطمےنان ظاہر کےا اورکہاکہ نوجوان پاکستان مسلم لےگ (ن) کے نعرہ ”بدلےں گے پاکستان“ تحرےک کا حصہ بن چکے ہےں جو کہ وقت کا تقاضا ہے۔ تقرےب کے دوران گلوکار ندےم عباس کے ہمراہ طلباءنے چھولو آسمان اور دےگر ملی نغمے پےش کر کے تقرےب کے شرکاءکو گرمائے رکھا۔ اس سے قبل لےپ ٹاپ اور ےوتھ انٹرن شپ پروگرام کے مےرٹ سکالرز کو گارڈ آف آنرپےش کےا گےا ۔مہمان خصوصی حمزہ شہباز شرےف جب پنڈال مےں پہنچے تو تقرےب کے شرکاءنوجوانوں نے پرچمی جھنڈےاں لہرا کران کا پرتپاک استقبال کےا۔ ہوا مےں کبوتر اور رنگ برنگے غبارے چھوڑے گئے۔ لےپ ٹاپ اور ےوتھ انٹرن شپ پروگرام کے تقررنامے تقسےم کرنے کی اس تقرےب مےں سابق ارکان اسمبلی اور مسلم لےگی رہنماﺅں چودھری صفدر الرحمن، شےخ اعجاز احمد، چودھری صفدر شاکر، چودھری الےاس جٹ، چودھری مظہر گل، ذےشان الہی، چوہدری عارف گل، ملک محمد اصغر، مےاں قاسم فاروق، فقےر حسےن ڈوگر، چوہدری محمد شرےف، بےگم رانا افضل، شاہد محمود بےگ، مےاں طاہر جمےل، نذےر باجوہ ودےگر نے بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں حمزہ شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں اور کارناموں کی بنیاد پر امتیازی حیثیت میں پہچانے جاتے ہیں اور پنجاب حکومت کی طرف سے انہیں میرٹ کی بنیاد پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرکے ملک کو چند ہی سالوں میں ترقی یافتہ ریاست بنانے کا عملی آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے زرعی یونیورسٹی کے وسیع ڈی گراﺅنڈ میں فیصل آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے انٹرنیز اور جامعات میں ایوننگ پروگرام کے سکالرز کو لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ پاکستانی نوجوانوں نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کے پلیٹ فارم سے 11ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے مستقبل میں اپنے عزائم اور منازل کی نشاندہی کر دی ہے لہٰذا نوجوانوں پر مشتمل پاکستانی آبادی کے 64فیصد حصہ کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر کے ملک کو تیزی سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کی منزل اب زیادہ دور نہیں رہی۔ حمزہ شہباز نے چیئرمین پنجاب سپورٹس بورڈ کی حیثیت سے اعلان کیا کہ بہت جلد زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں عالمی معیار سے ہم آہنگ کرکٹ اکیڈمی قائم کر دی جائے گی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں نہ صرف ہزاروں باصلاحیت اساتذہ کو میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا گیا بلکہ پسماندہ علاقوں میں دانش سکولوں کے ذریعے ہزاروں غریب و بے سہارا بچوں کو ایچی سن کالج کے معیار کی تعلیم فراہم کی جا رہی ہے‘ اس کے ساتھ ساتھ پنجاب ایجوکیشنل اینڈومنٹ فنڈ قائم کرکے لاکھوں غریب نوجوانوں کیلئے تعلیمی سلسلہ کو آگے بڑھانے کا انتظام کیا ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ان کی جماعت ملک کو قائد اعظم کا ایسا پاکستان بنانا چاہتی ہے جہاں شفافیت اور میرٹ کا دور دورہ ہو اور تارکین وطن ڈاکٹرز‘ انجینئرز اور سائنس دان واپس آکر اپنی خدمات پیش کرنے کے آرزومند ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ فوجی دور حکومت میں قومی احتساب بیوروکی آٹھ سالہ کوششوں کے باوجود شہباز شریف کیخلاف اور موجودہ پنجاب حکومت میں کرپشن کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا جبکہ عالمی سطح پر پنجاب کی گڈ گورننس کو رول ماڈل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں چیئرمین پنجاب سپورٹس بورڈ اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے زرعی یونیورسٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان انہوںنے زرعی یونیورسٹی میں طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ اور پنجاب یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے تقرر نامے دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے دوران حمزہ شہباز شریف نے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اقرار احمد خاں اور کمشنر فیصل آباد ڈویژن طاہر حسین کے ساتھ پاکستان کے سٹار کرکٹر اور ورلڈ نمبر ون سپنر سعید اجمل سے ملاقات کی جن کی خواہش پر فیصل آباد میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے اپنی نوعیت کی پہلی کرکٹ اکیڈمی کے قیام کے منصوبے میں ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ خوشاب/جوہرآباد سے نامہ نگار کے مطابق حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ پر تنقید کرنےوالے مشرف کے ساتھی ہیں۔ ملک اور جمہوریت کو سب سے بڑا خطرہ کرپٹ حکمرانوں سے ہے وہ مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے عہدیداروں کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ جنھوں نے ان سے ضلعی صدر ڈاکٹر غوث محمد نیازی کی قیادت میں ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے ملک اور جمہوریت کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ عوام بخوبی سمجھتے ہیں کہ ملک کی ڈوبتی کشتی کو میاں نواز شریف جیسا پاسبان ہی کنارے لگا سکتا ہے۔

مزیدخبریں