پرویز الٰہی کا دور کرپشن اور لوٹ کھسوٹ سے عبارت ہے: زعیم قادری

Nov 09, 2012

لاہور (خبر نگار) وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی زعیم قادری نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کا دور کرپشن اور لوٹ کھسوٹ سے عبارت ہے اور این آئی سی ایل اور پنجاب بنک پر ڈاکے کی داستانیں زبان زد عام ہیں۔ عوام ان کرپٹ اور ابن الوقت سیاست دانوں کے چہرے پہچان چکے ہیں اور انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے انہیں مسترد کر دیں گے۔ پرویز الٰہی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ 5 سال تک پنجاب میں کرپشن کے منصوبوں کے کئی قبرستان بنانے والے اب صوبے کی ترقی کے میناروں کو دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں اب جبکہ وزیر اعلی شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت عوامی ترقی کے انقلابی پروگرام پر عمل کر رہی ہے تو انہیں اپنا انجام مزید قریب نظر آ رہا ہے۔ زعیم قادری نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کام کے دعوے کرنے والوں نے اپنے دور حکومت میں جنوبی پنجاب میں صرف 52 ارب روپے مختص کئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 292 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

مزیدخبریں