فضل اللہ کی حوالگی کے لئے نیٹو اور افغانستان نے ہاں کر دی: دفتر خارجہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ مولانا فضل اللہ کی حوالگی کے لئے نیٹو اور افغان حکومت کی طرف سے مثبت جواب ملا ہے۔ اس معاملے پر پاکستان ان دونوں فریقوں سے رابطے میں ہے۔ ڈرون حملوں کے معاملے پر امریکہ سے بدستور اختلافات ہیں۔ پاکستان اوباما انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ مصر کے صدر محمد مری ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت اور اس کے بعد سرکاری دورے کے لئے 22 نومبر کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر حکومت کی جانب سے دیا گیا خط سوئس حکام کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں انسداد منشیات کانفرنس ہو رہی ہے جس میں بارہ ملک افغانستان، آذر بائیجان، چین، بھارت، ایران، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان، ترکمانستان، ترکی اور ازبکستان کے وزرا شریک ہو رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کی وزیراعظم کو سربراہ اجلاس میں دعوت دینے کے لئے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر آج ڈھاکہ جائیں گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان خطے مےں مشترکہ مفادات کے حصول کےلئے صدر اوباما انتظامےہ کے ساتھ ملکر کام کر تا رہے گا، دونوں ممالک کے درمےان ڈورن حملوں کے حوالے سے قابل عمل اور قابل قبول حل کےلئے بات چےت جاری ہے اور ترکی کے وزےراعظم طےب اردگان شرکت کی تصدےق کر دی ہے۔ بھارتی وزےراعظم کے پاس پاکستانی دعوت نامہ موجود ہے وہ جس وقت مناسب سمجھےں پاکستان کا دورہ کر سکتے ہےں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...