اسلام آباد (وقائع نگار+نوائے وقت نیوز+ثناءنیوز) وزیر دفاع سید نوید قمر نے ایوان بالا کو آگاہ کیا ہے ڈرون حملے، حکومت پاکستان اور مسلح افواج کی منظوری کے بغیر کئے جا رہے ہیں۔ حکومت نے ان حملوں کو بند کرنے کے لیے نئی اور بہتر حکمت عملی تیار کی ہے۔ حملے پاکستان کے عوام کے لیے ناقابل قبول ہیں جبکہ وزیر مملکت برائے دفاع سردار سلیم حیدر نے تصدیق کی 15 اکتوبر 2012 ءکو حیدر آباد میں ہونے والے پیپلزپارٹی کے جلسے میں شرکت کے لئے وزیراعظم کے حکم اور منظوری سے وزیراطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ کو پاکستان ائیر فورس کا ایک طیارہ فراہم کیا گیا تھا۔ جمعیت علماءاسلام (ف) کے سینیٹر حافظ حمد اللہ کے سوال کے جواب میں وزیر دفاع نوید قمر نے کہا وزارت دفاع نے میں ڈرون حملوں کی اجازت کے ضمن میں کسی غیر ملکی حکومت سے کوئی معاہدہ طے نہیں کیا اور وزارت دفاع کے ریکارڈ میں پاکستان کے اندر ان حملوں کی ابتدا کی صحیح تاریخ درج نہیں۔ مذکورہ حملوں کے دوران عام لوگوں اور شدت پسندوں کی تعداد کو علیحدہ جاننے کے لیے متعلقہ سیاسی انتظامیہ اور وزارت برائے ریاستیں اور سرحدی علاقہ جات سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ڈرون حملوں کے خاتمے کی کوئی حتمی تاریخ موجود نہیں۔ یہ حملے دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ اور متاثرہ علاقوں میں پرامن حالات کی بحالی کی کوششوں کے برعکس نتائج کے حامل ہیں۔ مزید برآں حکومت کی جانب سے مسلسل زور دیا جا رہا ہے ڈرون حملوں کا جاری رہنا پاکستان میں منفی رائے عامہ کے فروغ کا باعث ہے کیونکہ وہ پاکستان کے عوام کے لیے ناقابل قبول ہیں۔ ایوان میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ایم حمزہ کے سوال پر وزیر مملکت دفاع سلیم حیدر نے کہا صدر اور وزیراعظم کی ہدایات پر فراہم کی گئی پروازوں کے لیے ائیر فورس کوئی کرایہ/ معاوضہ وصول نہیں کرتا۔ مزید برآں دوسرے ملکوں کیساتھ دوہری شہریت کے معاہدے کی تفصیلات سینٹ میں پیش کردی گئیں۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے سینٹ میں جواب داخل کرایا 16 ملکوں کیساتھ دوہری شہریت کا معاہدہ ہے۔ برطانیہ کیساتھ 1951ءاور امریکہ کیساتھ 2002ءمیں دوہری شہریت کا معاہدہ ہوا۔ اےوان بالا مےں بلوچستان مےں امن وامان کی صورت حال کے حوالے سے جاری بحث مےں حصہ لےتے ہوئے سنےٹر فےصل رضا عابدی نے کہا پوری دنےا مےں طالبان کے حوالے سے پاکستان کو جانا جاتا ہے حالانکہ طالبان سوچ رکھنے والوں کی پشت پناہی مشرق وسطٰی کے ممالک کرتے ہےں انہوں نے کہا اس وقت پاکستان مےں سیکولر اور غےرسےکولر قوتوں کے درمےان کوئی جنگ نہےں، ےہاں دہشت گردی سکےولر ازم کے خلاف ہوتی تو دہشت گرد ڈانس پارٹےوں کو حملوں کے زرےعے نشانہ بناتے نہ آئے روز مساجد مےں معصوم شہرےوں کی جانوں کا ضےاع کےاجاتا۔ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لےے 18کروڑ عوام کو فوج کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔بعدازاں نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے سنےٹر حاصل بزنجو نے کہا مےڈےا اصغر خان کےس مےں ان کے خاندان کو غلط طورپر رپورٹ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا میں نے نہ میرے خاندان کے کسی فرد نے آئی ایس آئی سے پیسے لئے۔چےئرمےن سےنٹ نے اجلاس کی کاروائی پےر شام چاربجے تک ملتوی کردی۔قبل ازیں مشیر پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین کی خالی نشست پر نومنتخب سینیٹر سلیم مانڈی والا نے حلف اٹھا لیا وہ بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں جبکہ وزارت داخلہ سے متعلق سوالات کو وزیرداخلہ رحمن ملک کی درخواست پر مﺅخر کر دیا گیا۔ وزیرداخلہ خرابی صحت کے باعث ایوان میں نہ آسکے تھے۔