علامہ اقبال کے ایک سو پینتیسویں یوم ولادت کی مرکزی تقریب مزار اقبال پر منعقد ہوئی، بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

Nov 09, 2012 | 09:53

مفکرپاکستان علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر سٹیشن کمانڈر نیوی لاہور اکبر نقی نے گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا آغاز کیا، پاک بحریہ کے دستے نے پاک رینجرز کی جگہ اعزازی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ اکبر نقی نے دونوں دستوں کا معائنہ کیا۔ پاک رینجرز کا دستہ روایتی انداز میں مزار سے رخصت ہوا۔ جبکہ بحریہ کے دستے نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ مرکزی تقریب میں وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف اور پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرمجاہد کامران نے بھی مزار پر فاتحہ خوانی کی اور اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ بھی اب سے کچھ دیر بعد مزار اقبال پر حاضری دیں گے۔

مزیدخبریں