کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنزاڑتالیس گھنٹے کی بندش کے بعد آج صبح نوبجے سے اتوار کی صبح نو بجے تک کھل گئے ہیں۔ دو دن سی این جی اسٹشنز بند ہونے کے باعث ٹرانسپورٹراور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سی این جی اسٹشنز کھلنے سے قبل ہی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئی ،واضع رہے اس سے قبل سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جمعہ کی صبح نو بجے سے اتوار کی صبح نوبجے تک سی این جی اسٹیشن کو گیس کی فراہمی بند کی جاتی تھی تاہم اس باربدھ کی صبح نو بجے سے جمعے کی صبح نو بجے تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا، شہریوں کا کہنا ہے کہ ہفتے میں دو دن سی این جی اسٹشنز بندش کے باعث شدید مشکلات پیش آرہی ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھرمیں سی این جی اسٹشنزدودن کی بندش کے بعد کھل گئے۔
Nov 09, 2012 | 13:23