پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق تحصیل توئے خلہ اسکاؤٹس قلعہ پرشدت پسندوں نے خود کار اسلحے سے حملہ کیا۔ اسکاؤٹس فورس کے اہلکاروں نے بھی شدت پسندوں پر جوابی فائرنگ کی۔ جھڑپ کے دوران اسکاؤٹس کے دو اہلکار زخمی ہوئے جبکہ دو شدت پسند ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسزنے قریبی پہاڑوں میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا۔