جاتی عمرہ رائیونڈ میں نون لیگ کے صدرمیاں نوازشریف کی بھارتی پنجاب کے نائب وزیراعلیٰ سکھبیرپرکاش بادل کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤن نے اس موقع پرباہمی دلچسبی کے امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پرامن تعلقات خطے میں دیرپا امن کی ضمانت ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تصفیہ طلب معاملات پر گفتگو کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی قیادت کوکروڑوں عوام کی بہتری کیلئے بھی اقدامات کرنے چاہئیے تاکہ یہاں سے غربت، بےروزگاری اور بھوک کا خاتمہ ہوسکے۔
مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف سے بھارتی پنجاب کے نائب وزیراعلیٰ سکھبیر پرکاش بادل نے ملاقات کی ۔
Nov 09, 2012 | 21:15