واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمیں پیشکش کی گئی تو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوئی بھی کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا اگر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہمیں کردار ادا کرنے کو کہا گیا تو اس کے لیے ہم کھلے ذہن سے غور کرینگے تاہم اس کا مرکزی کردار ہم نہیں بنیں گے بلکہ اس کے لئے دونوں فریقین کو آپس میں فعال ہوکر آگے بڑھنا ہوگا۔ امریکہ نے ہمیشہ دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کیلئے پیش رفت گنجائش اور کردار کا عزم کریں۔ امریکہ ہر وقت اس حوالے سے حمایت اور ہر طرح کے کردار کیلئے تیار ہے۔
پیشکش ہوئی تو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں: امریکہ
Nov 09, 2013