چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ سے وزارت تعلیم کو نوٹس جاری

اسلام آباد (ثناء نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی سے متعلق وزارت تعلیم کو نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ  سب کچھ اگلے سال نہیں ہونا کچھ دسمبرمیں بھی کر لیں۔ چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے کی۔  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جواب عدالت میں جمع کرایا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کیلئے سمری بھیج دی ہے،کچھ وقت مزید دے دیں۔ جسٹس شوکت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سب کچھ اگلے سال نہیں ہونا،کچھ دسمبر میں بھی کر لیں۔ عدالت نے وزارت تعلیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دسمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن