ایف آئی اے کا ڈالر کی غیرقانونی منتقلی روکنے کیلئے کریک ڈائون کا فیصلہ

اسلام آباد (وقت نیوز+ این این آئی) ایف آئی اے نے ڈالر کی غیرقانونی منتقلی کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈالر کی غیرقانونی منتقلی روکنے کیلئے سٹیٹ بنک اور ایف آئی اے میں معاہدہ ہو گیا۔ ایف آئی اے ڈالرز کی بیرون ملک منتقلی روکنے کیلئے معاونت کرے گی، ملک کے تمام انٹرنیشنل ائرپورٹس پر اس حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے، ملک کے 3ائرپورٹس سے 3کروڑ ڈالرز تک یومیہ باہر منتقل کرنے کی اطلاعات ہیں۔ دریں اثناء ایف آئی اے بینکنگ سرکل نے منی لانڈرنگ کے الزام میں 7افراد کو حراست میں لے کر کروڑوں مالیت کی ملکی اور غیرملکی کرنسی ضبط کر لی، ایف آئی اے بینکنگ سرکل نے کراچی کے علاقے صدر میں منی ایکسچینج پر چھاپہ مارا اور منی لانڈرنگ کے الزام میں 7افراد کو حراست میں لے لیا۔ 5کروڑ مالیت کی ملکی اور غیرملکی کرنسی بھی ضبط کرلی گئی، منی ایکسچینج کا عملہ رقم کی ملکیت اور کھاتوں میں اندراج کے حوالے سے بھی کوئی بھی ثبوت پیش نہ کر سکا۔

ای پیپر دی نیشن