لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس تصدق حسین جیلانی، مسٹر جسٹس جواد ایس خواجہ اور مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے شرکت کی۔ اجلاس میں نیسپاک اور پی ڈبلیو ڈی کے علاوہ دیگر حکام بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں بلڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں متعدد اُمور نمٹائے گئے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
چیف جسٹس کا سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کا دورہ، بلڈنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی
Nov 09, 2013