اوکاڑہ (نامہ نگار) 14سالہ لڑکا پتنگ کی ڈور سے گلا کٹ جانے کے باعث جاںبحق ہو گیا۔ اطلاع پر ڈی پی او اوکاڑہ ہسپتال پہنچ گئے اور پتنگ بازوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت جاری کر دی۔ بتایا گیا ہے احمد غفور ٹاؤن اوکاڑہ کے رہائشی محمد افضل کا چودہ سالہ بیٹا محمد ریاض موٹر سائیکل پر ایم اے جناح روڈ جارہا تھا کہ اچانک ڈور نے اس کا گلا کاٹ ڈالا۔