کھرڑیانوالہ (نامہ نگار) شادی شدہ خاتون نے گھریلو ناچاقی پر پھندا ڈال کر زندگی ختم کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کھرڑیانوالہ کے گائوں چک 107ر۔ب میں شادی شدہ خاتون 28 سالہ ساجدہ بی بی نے گھریلو ناچاقی پر گھر کے کمرے میں پنکھے کے ذریعے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی ختم کی۔ متوفیہ تین بچوں کی ماں تھی۔