اسد قیصر کے دو عہدوں کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی گئی

پشاور(بیورورپورٹ) خیبر پی  کے  اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کے دو عہدے رکھنے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی گئی ہے رٹ صوبائی اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی لیڈر اور سابق صوبائی وزیر ِ تعلیم سردار حسین بابک نے جمع کرائی دائر کردہ رٹ میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسد قیصر آئین کے مطابق دو عہدے نہیں رکھ سکتے چونکہ وہ صوبائی اسمبلی کے سپیکر ہیں اور اپنی پارٹی کے صوبائی صدر بھی ہیں لہٰذا آئینی طور پر انہیں کوئی ایک عہدہ چھوڑنا ہوگا سردار حسین بابک کی طرف سے رٹ لطیف آفریدی اور سابق ڈپٹی سپیکر خوشدل خان نے جمع کروائی اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین شگفتہ ملک ، یاسمین ضیاء اور جمیلہ گیلانی بھی موجود تھیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...