لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنر خیبر پی کے انجینئر شوکت اللہ نے گورنر ہا¶س لاہور میں پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرورسے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعدازاں گورنر خیبر پی کے نے گورنر پنجاب کے ہمراہ گورنر ہا¶س لاہور میں حال ہی میں لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کیا۔ گورنر خیبر پی کے نے سولرانرجی سے چلنے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تعریف کرتے ہوئے اس قسم کے فلٹریشن پلانٹ صوبہ پی کے میں بھی لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوںنے گورنر پنجاب اور حکومت پنجاب کی طرف سے صاف پانی کے پلانٹ کو عظیم کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچے ملک کا مسقتبل ہیں اور اُن کی صحت اور پرورش کا خیال رکھنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے۔ حکومت پنجاب اور گورنر پنجاب اس پلانٹ کی تنصیب پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ گور نر پنجاب نے گورنر خیبر پی کے کی کی خواہش کو عملی جامہ پہناتے ہوئے تین واٹر فلٹریشن پلانٹس صوبہ خیبر پی کے میں بھی لگانے کا اعلان کیا‘ ان میں سے ایک واٹرفلٹریشن پلانٹ دارالامان پشاور جبکہ دو پلانٹس بوائز اور گرلز سکول میں لگائے جائیں گے۔
گورنر خیبر پی کے / ملاقات