متروکہ وقف املاک بورڈ میں سفارشیوں کا راج‘ حکام کی پریشانی بڑھ گئی

متروکہ وقف املاک بورڈ میں سفارشیوں کا راج‘ حکام کی پریشانی بڑھ گئی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سیاسی اثر و رسوخ کے حامل ملازمین نے متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کے ناک میں دم کر دیا، افسروں و دیگر عملے کی بڑی تعداد نے ٹرانسفر،پوسٹنگ اور پروموشن کے لئے وزیروں ، مشیروں اور سیاسی رہنماﺅں کی سفارش کے ذریعے مقاصدکے حصول کا آسان راستہ تلاش کر لیا ہے، اس صورتحال سے بورڈ حکام کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعدبورڈ کے سیکرٹری جنید احمد کی جانب سے تمام ملازمین کو ایک سرکلر کے ذریعے ہدایت کی گئی ہے وہ اپنی ترقیوں، تبادلوں اور تقرریوں کے لئے سیاسی لوگوں سے سفارش اجتناب کریں ۔ سرکلر میں ترمیم شدہ رول 2(4) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملازمین نے اپنی ترقی تبادلوں اور تقرری کے لئے سیاسی لوگوں کے ذریعے حکام پر دباﺅ ڈالنے کو طرز عمل نہ بدلہ تو ان کے خلاف فوری طور پر ڈسپلنری ایکشن ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن