لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پریذیڈنٹ کپ گریڈ ون ٹورنامنٹ کا تیسرا مرحلہ ملک کے مختلف سنٹرز میں شروع ہو گیا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں قاسم کی ٹیم نے واپڈا کے خلاف 5 وکٹوں پر 197 رنز بنائے۔ فراز علی نے 91 رنز بنائے۔ اظہر عطاری نے تین کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ راولپنڈی میںکے آر ایل کی ٹیم نے 4 وکٹوں پر 220 رنز کا مجموعہ حاصل کر لیا۔ شعیب احمد منہاس 92 (ناٹ آ¶ٹ)، سعید انور جونیئر 58 اور عثمان صلاح الدین نے 35 نمایاں رنز بنائے۔ حبیب بنک کی جانب سے کامران حسین نے دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ اسلام آباد میں پی آئی اے نے پی ٹی وی کےخلاف ایک وکٹ پر 98 رنز بنائے۔ کامران ساجد 59 ناٹ آ¶ٹ رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ سیالکوٹ میں نیشنل بنک نے 32.3 اوورز میں 3 وکٹوں پر 149 رنز بنا لیے۔ سمیع اسلم 73 اور کامران اکمل 28 کے سکور پر ناٹ آ¶ٹ کھیل رہے ہیں۔ فیصل آباد میں یوبی ایل نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنا لیے۔ حسن طلال 49 اور بلاول بھٹی 45 (ناٹ آ¶ٹ) رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ یونائٹیڈ بنک کی جانب سے با¶لنگ میں طارق ہارون نے تین، رومان رئیس اور کاشف بھٹی نے دو دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔
پریذیڈنٹ کرکٹ کپ : سمیع، کامران، فراز کی نصف سنچریاں
پریذیڈنٹ کرکٹ کپ : سمیع، کامران، فراز کی نصف سنچریاں
Nov 09, 2013