کراچی(نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری داخلہ سندھ نیاز عباسی کے مطابق کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت آج ختم ہو رہی تھی جس میں 3 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے اور رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن پیر کو جاری کردیا جائیگا۔ واضح رہے کراچی میں رینجرز کو خصوصی اختیارات صرف 3 ماہ کیلئے دئیے جاتے ہیں پھر ہر 3ماہ بعد اس میں توسیع کی جاتی ہے۔