کراچی: رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں 3 ماہ کی توسیع

Nov 09, 2014

کراچی(نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری داخلہ سندھ نیاز عباسی کے مطابق کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت آج ختم ہو رہی تھی جس میں 3 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے اور رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن پیر کو جاری کردیا جائیگا۔ واضح رہے کراچی میں رینجرز کو خصوصی اختیارات صرف 3 ماہ کیلئے دئیے جاتے ہیں پھر ہر 3ماہ بعد اس میں توسیع کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں